اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےلیکوڈ پارٹی کے ابتدائی اندرونی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنی قدامت پسند پارٹی کےممکنہ طور پر رواں برس مارچ میں ہونے والے عام الیکشن میں ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔ جمعرات کے روز سامنے آنے والی اسرائیلی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ابتدائی الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 20 فیصد کے قریب ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نیتن یاہو تقریبا 75 فیصد ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف اور سابق وزیر دفاع ڈینی ڈینون کے مقابلے میں واضح طور پر آگے تھے۔
.......
/169